بیلتنگڈی، 24؍ نومبر (ایس او نیوز) دھرمستھلا کے کودرایا میں کار اور کے ایس آر ٹی سی بس کے درمیان تصام پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 7 افراد زخمی ہوگئے ۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی پہچان منڈیا کے رہنے والے مہادیوا (63 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دس افراد پر مشتمل ایک خاندان منڈیا سے دھرمستھلا درشن کے لئے جا رہا تھا ۔ انہوں نے اپنی کار کودرایا کے قریب سڑک کنارے پارک کی اور گاڑی سے نیچے اترنے لگے ۔ اسی دوران دھرمستھلا سے میسورو کی جانب چلنے والی ایک کے ایس آر ٹی سی بس گاڑی پر چڑھ گئی اور اس کی زد میں کار کے مسافر آ گئے ۔ شدید زخمی ہونے والوں میں پانچ عورتیں ، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے ۔ ان زخمیوں کو اجیرے کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
بیلتنگڈی ٹریفک پولیس نے کیس درج کیا ۔ تحقیقات جاری ہے ۔